پولیس نے دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا، مریم نوازکادعویٰ

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ایک تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس ان کے کمرے میں دروازہ توڑ کر داخل ہوئی تو وہ

سو رہی تھیں۔دوسری جانب پولیس نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش کردیا۔پولیس نے عزیز بھٹی تھانے سے عدالت لے جانے کے لیے کیپٹن (ر) صفدر کو بکتر بند میں بٹھایا تو اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے بکتر بند کو گھیرے میں لے لیا۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی جس نے بکتر بند گاڑی کو کارکنان کے درمیان سے نکالنے کے لیے کارکنان کو پیچھے دھکیلا جس کے بعد پولیس کیپٹن صفدر کو لے کر روانہ ہوگئی۔پولیس نے سخت سکیورٹی میں کیپٹن (ر) صفدر کو سٹی کورٹ پہنچایا جہاں انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش جائے گا۔عالت میں سرکاری وکلا اور ن لیگ کے وکلا کی ٹیم موجود ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button