مزار قائد کے تقدس کی پامالی مہنگی پڑگئی، کیپٹن صفدر کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے خلاف پی ٹی آئی رہنما مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق مزار قائد کی تقدس کی ماپالی پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہر سمیت دیگر رہنما کیپٹن صفدر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما بریگیڈ تھانے میں موجود ہیں، راجہ اظہر کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا ہم نہیں جائیں گے، مزار قائد کے تقدس سے متعلق قانون کی شق 6 کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل ، راجہ اظہر نے بریگیڈ تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست دے دی،

درخواست میں مریم نواز اور دیگر رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ملزم باغ جناح میں اسٹیج پر موجود ہے پولیس جائے اور اسے گرفتار کرے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ افسران سے بات ہوگئی ہے درخواست دی جائے گی تو مقدمہ درج کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچی تھیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی نعرے لگوا دئیے تھے۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کراچی میں‌ حکومت مخالف جلسہ کررہی ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین مریم نواز، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں‌ موجود ہیں.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button