سندھ حکومت بچانے کی کوششیں، پیپلزپارٹی نے گھٹنے ٹیک دیئے، پی ٹی آئی سے معاہدہ کرلیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت بچانے کیلئے تحریک انصاف سے معاہدہ کرلیا،دونوں جماعتیں ملکر کراچی کے مسائل حل کریں گی، پھر مستقبل میں بھی تعاون کو فروغ دیں گی، آصف زرداری کے نزدیک ن لیگی قیادت نے اپوزیشن کو مایوس کیا،نوازشریف نے ہمیشہ مفاد ات کی سیاست کی۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ سندھ کے معاملات اس لیے ٹھیک ہوئے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں۔نوازشریف سیاستدانوں کو استعمال کرتے ہیں ، پھر مقصد حاصل کرنے کے

بعد پھینک دیتے ہیں۔اس لیے نوازشریف سے معنی خیز اپوزیشن کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔سیاسی منظر نامے کے پیچھے جو چیزیں چل رہی تھیں ، اس میں کریڈٹ پھرملٹری کو جاتا ہے، ایک سینئر افسر آئے انہوں نے ان کے درمیان معاملات طے کروائے۔معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔کراچی کے معاملات کو حل کریں گے، کراچی سے 70فیصد ریونیو آتا ہے، کراچی پر دشمن کی نظریں ہیں۔زرداری صاحب نے تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، دونوں ملکر چلیں گے۔اگر کراچی کے معاملات حل ہوگئے تو مستقبل میں دونوں جماعتیں تعاون مزید فروغ دے سکتی ہیں۔ایک بات چل رہی ہے کہ تمام جماعتوں کو ملکر چلنا چاہیے ، ممکن اس لیے ہوا ہے کہ بلاول بھٹو نے اے پی سی کی بہت کوشش کی، لیکن ن لیگ کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، ن لیگ کے قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اے پی سی کو اپنے حق میں استعمال کرے گی، اب آصف زرداری کیلئے گیم کھیلی جائے گی۔نوازشریف کو مریم نواز نے پیغام بھی بھیجا تھا، نوازشریف حکومت کے ساتھ اس طرح کی انڈراسٹینڈنگ چاہتے ہیں کہ نیب مقدمات ختم ہوجائیں ، وہ حکومت سازی میں نہیں آنا چاہتے، کیونکہ وہ شاہ خاقان عباسی کا تلخ تجربہ دیکھ چکے ہیں۔ نوازشریف حکومت میں کسی کو اپنا نمائندہ بنانے کیلئے تیار نہیں ہے۔لیکن اس کے بعد پیپلزپارٹی سندھ حکومت بچانے اور سندھ کو ریلیف دینے کیلئے معاہدہ کررہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button