مریم نواز کی مزار قائد پر حاضری،کیپٹن(ر) صفدر نے مزار کا تقدس پامال کردیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے تقدس کو پامال کردیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن (ر) صفدر نے مقدس کے تقدس کو بھی پامال کردیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے۔ مزار قائد حاضری پر لیگی کارکنوں کی نعرے بازی پر حکومتی رہنما برس پڑے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نہ ان

لوگوں کو اپنی تاریخ کا پتہ نہ اپنے محسنوں کی عزت کے آداب سے واقف، ان کو میاں صاحب کے علاوہ کسی کی عزت کرنی نہیں آتی۔ان کا کہنا تھا کہ قائد کے مزار کی بے حرمتی کرنے پر ان کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے مزار قائد پر نعرے بازی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سیاستدانوں نے مزارقائد کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز جہاں بھی گئیں، قوائد و ضوابط اور سماجی اقدار کی پامالی ہی کی۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کبھی بابائے قوم کے مزار پر ایسی بدتمیزی پہلے بھی کی گئی ہے؟ یہ بچے ہر چیز کی دھجیاں اڑاتے پھر رہے ہیں۔وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بے ادب بے مراد۔ جن کی منزل مے فیئر اور مراد منی لانڈرنگ اور تجارت ہے، وہ مزارِ قائد پر بھی بے نقاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مفرور خاندان نے دولت بچانے کے لئے مزارِ قائد پر بے ادبی کی حد کردی۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج مزار قائد پر حاضری دی۔اس موقع پر مزار قائد کے احاطے میں ہی لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button