ذخیرہ اندوزوں کو بڑا جھٹکا،حکومت نے آٹے کی قیمت میں زبردست کمی کی نوید سنادی

کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درامد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں۔اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک مؤقف کے مطابق کریک ڈاؤن بھی کیا جائے گا۔کراچی میں اسد عمر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے اور سندھ کے حکمران سب سے زیادہ امیر ہیں، جو بانی متحدہ نے کراچی کے ساتھ کیا، وہی کچھ اندرون سندھ میں آصف زرداری کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے زندگی میں کبھی ایک دن دفتر میں بیٹھ کر کام نہیں کیا، احتساب کا نام ہی جمہوریت ہے، نیا عمران خان میدان میں اتر گیا ہے، کرپشن بچاؤ مہم جتنی مرضی کرلو اب کچھ نہیں بچے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی تقریب سے خطاب میں نواز شریف سمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button