جلسے میں شرکت سے قبل مولانافضل الرحمن کی آصف زرداری سےاسپتال میں طویل ملاقات

کراچی(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں شرکت کے لئے گزشتہ رات کراچی پہنچ گئے تھے، جب کہ آج مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان آصف زرداری سے ملاقات کے لئے کلفٹن کے نجی اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے سابق صدر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی، جب کہ دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں

ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن مخالف اتحاد پر بھی بات کی گئی۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت کراچی میں مزار قائد سے متصل پارک باغ جناح میں آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منقعد ہونے والے جلسے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلسہ گاہ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کےاتحاد پی ڈی ایم کے آج ہونے والے دوسرے جلسےکی تیاریاں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام جماعتوں کے رضا کاروں اور میڈیا کو پاسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کے مطابق جلسے کے لیے 180 فٹ لمبا، 60 فٹ چوڑا اور 20 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے اسٹیج کے 3 حصے بنائے گئے ہیں جس میں درمیانی حصہ مرکزی اسٹیج ہو گا جہاں پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین ہوں گے جب کہ مرکزی اسٹیج کے ساتھ ہی دونوں اطراف 40 چالیس فٹ لمبائی اور 10 فٹ اونچائی والے 2 اسٹیج صوبائی و ضلعی قیادت کے لیے مخصوص ہوں گے۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ میں وی آئی پیز کے لیے داخلے اور ان کی گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیج کے قریب ہو گی جب کہ خواتین جلسہ گاہ میں علیحدہ گیٹ سے آئیں گی اور خواتین کی نشستیں جلسہ گاہ کے اگلے حصے میں ہوں گی، مرد شرکاء گراؤنڈ میں تین داخلی راستوں جب کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندے گراؤنڈ کے دوسری جانب سے مخصوص راستے سے داخل ہو سکیں گے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ شرکاء کے لیے پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کے لیے گراؤنڈ میں مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کی جانب سے میڈیکل کیمپ بھی لگایا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button