بلاول بھٹو نے نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے خود کو الگ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے نواز شریف کے بیانیے سے خود کو الگ رکھ کرعقل مندی کا ثبوت دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے میں نواز شریف کی تقریر پر مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی نے آج کراچی میں ہونے والے جلسے میں نوازشریف کی تقریر کے حق میں نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے فیصلہ کیا ہے کہ آج وہ نواز شریف کو جلسے سے خطاب نہیں کرنے دیں گے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ چند ہفتوں میں اپوزیشن کا یہ غیر سیاسی اتحاد پارہ پارہ ہوتا نظر آ رہا ہے، اس اختلاف کی بنیادی وجہ کوئی اور نہیں، ن لیگ اور میم لیگ ہیں، کیونکہ نون اور میم لیگ جتنا کھل کر کھیلے گے اُس سے اپنا اور پی ڈی ایم کا بیڑہ غرق ہی کریں گے۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں نواز شریف کی سوشل میڈیا کے زریعے کی گئی تقریر کے باعث ملک بھر میں پی ڈی ایم کے خلاف نفرت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے زہر اُگل رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزار قائد کی بے حرمتی کرنے پر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور اس کے میاں نے جو مزار قائد پر کیا اس پر قوم سے معافی مانگیں، اگر یہ معافی نہ مانگیں توسمجھ جائیں مودی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button