ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ، یہ بڑوں کی لڑائی ہے، مریم نواز کا وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ہے، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔جاتی امرا سے ائرپورٹ روانگی کے موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے۔ ہم پہلے بھی وی آئی پی طریقوں سے جیلوں میں نہیں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان ہمارے مقابلے میں ہیں ہی نہیں اور ہم کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔ بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی کل کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی۔ نواز شریف کے مخاطب تو عمران خان تھے ہی نہیں جبکہ نواز شریف

نے عمران خان کو کھیل سے باہر رہنے کا مشورہ دیا تھا۔جاتی امراء سے کراچی روانگی کے موقع پر میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر تھی، نوازشریف نےہارے ہوئےشخص کوایڈریس نہیں کیا،وہ پہلے بھی جیلوں میں وی آئی پی طریقے سے کبھی نہیں رہے،اگرکوئی سمجھتاہےجیلوں میں سہولیات تھیں تووہ غلط ہے۔گوجرانوالہ جلسے کے حوالے سے مریم نوازکا کہناتھا کہ حکومت کو کچھ دکھائی نہیں دےرہا،انشاءاللہ حکمرانوں کو چند دن میں سب کچھ دکھائی دینا شروع ہو جائے گا ،پی ڈی ایم کی یہ تحریک فیصلہ کن تحریک ہوگی، میاں صاحب نے عمران خان کو کہا تھا کہ یہ ان کا کا کھیل نہیں وہ اس سے باہر ہی رہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button