ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے،شہباز گل کا مریم نواز کو جواب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارا ہوا شخص مفرور ہو کر لندن بیٹھا ہے۔ انہ;ںنے کہاکہ میاں صاحب ملکی دفاعی اداروں سے مخاطب تھے، آپ کی بات درست ہے چوروں کا واسطہ جیلوں سے ہی ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی ایما پر میاں مفرور نے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔انہوںنے کہاکہ چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہیں اور میاں مفرور اس وقت ہیراپھری فرما رہے ہیں،نواز شریف کی آرمی کیخلاف زبان درازی کوئی نئی بات نہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مس کیلبری اس وقت قوم کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرٹیفائیڈ نااہل والد کی نااہل اولادیں جھوٹے انقلاب کے نام پر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ مریم صفدر جتنی مرضی کوشش کرلیں ایک چور کو انقلابی کا خول نہیں چڑھا پائیں گی۔شہباز گل نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کے لیے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے آپ سے اس کا حساب لیا جائے گا۔ جعلی این او سی میں نمبر ہائی وے کا ہے جو کسی کو جاری نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کے والد نے چڑیا گھر کی زمین بھی اپنوں کو دلائی۔ نواز شریف آپ کے بھائی نے بھی نوکروں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری آرمی ہے تو ہم ہیں۔ پاک فوج شہادتیں دے رہی ہے جبکہ بھارت یہی چاہتا ہے کہ افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button