حفیظ سینٹرمیں لگی آگ چھت پر رکھے فیول ٹینک تک پہنچ گئی، پاک فوج اور نیوی سے مدد طلب کرلی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) حفیظ سنٹر میں لگی آگ 9 گھنٹے بعد بھی نہیں بجھائی جا سکی، پلازے کی چھت پر پڑے فیول ٹینک بھی آگ میں زد آ کر پھٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق حفیظ سنٹر میں لگی آگ پر 9 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر آرمی کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے کے لیے حفیظ سنٹر پہنچ چکی ہیں، ڈی سی لاہور کے مطابق اس وقت تمام ادارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد حصے پر لگی آگ بجھا دی گئی ہے۔ جلد ہی آگ پر مکمل قابو کر لیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر کی چھت پر پڑے ڈیزل سے بھرے ڈرموں میں

بھی آگ لگ چکی ہے اور کئی ڈرم پھٹ چکے ہیں۔ اگر آگ پر قابونہ پایا گیا تو چند گھنٹوں تک سارا حفیظ سنٹر جل کر راکھ ہو سکتا ہے۔اس وقت لاہور کی ساری انتظامیہ حفیظ سنٹر کے پاس موجود ہے اور تمام ادارے مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آگ پر فوری قابو پانے کی ہدایت کر دی ہے۔ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ آتش گیر مادہ ہونے کی وجہ سے پھیلی ہے جبکہ عمارت میں آگ بجھانے کے لیے سپرنکلر سسٹم بھی موجود نہیں ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ہماری تمام ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جو آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ آگ پھیلنے کی بنیادی وجہ اندر موجود پلاسٹک کا سامان ہے۔انہوں ںے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا اور عمارت میں موجود موجود گیس پائپ لائن بھی پھٹ گئی جس سے آگ مزید پھیلی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button