مسافروں سے بھری بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی

اسکردو(مانیٹرنگ ڈیسک)اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور تونگوس کے مقام پر کھائی میں جا گری۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے اہلکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بس کا رجسٹریشن نمبر ایل ای ایس-590 ہے جو گزشتہ شب راولپنڈی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سڑک کلیئر ہونے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال روندو منتقل کیا جائے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ پھنسی ہوئے افراد کے بچنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔علاوہ ازیں حادثے میں مرنے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ایک مرتبہ تصدیق کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button