لاہور، حفیظ سینٹرمیں لگنے والی آگ بے قابو، ریسکیو کی 33گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

لاہور(نیوز ڈیسک) حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا، آگ چوتھی منزل کے بعد پلازے کی پچھلی طرف بھی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں معروف پلازے حفیظ سنٹر میں صبح 6 بجے لگنے والی آگ پر 5 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ کمشنر لاہور ذوالفقار گھمن کے مطابق اس وقت ریسکیو کی 33 گاڑیاں اور 70 سے زائد اہلکار آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیوں میں پانی ختم ہو گیا جس کے بعد واسا سے پانی منگوایا جا رہا ہے۔

جبکہ لاہور میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی کمی کے باعث شیخوپورہ سمیت اردگرد کے اضلاع سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر جلد از جلد قابو پانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔لاہور انتظامیہ اور ریسکیو کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سب سے پہلے چھت پر پھنسے افراد کو باہر نکالا جائے اور دیگر شہروں سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی جائیں تاکہ جلد از جلد آگ پر قابو پایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ پلازے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکالنا ترجیح ہے ریسکیو ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں۔کوشش ہے جلد از جلد آگ پر قابو پا لیا جائے۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو کہ اب تین منزلوں تک پھیل چکی ہے۔ واضح رہے کہ صبح 6 بجے گلبرگ کے معروف الیکٹرانکس پلازے حفیظ سنٹر میں آگ لگنے سے پچاس سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔آگ پلازے کی دوسری منزل پر لگی تھی جو اب چوتھی منزل تک پھیل چکی ہے۔ آگ کی شدت کے باعث دوسرے اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔آگ کی شدت کے باعث رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکار پلازے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ آگ زیادہ پھیلنے کے باعث انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حفیظ سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے 50 سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں، آگ حفیظ سنٹر کی دوسری منزل پر لگی، شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ نے تیسری اور چوتھی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ لگنے پر ایک متاثرہ دکاندار کا کہنا تھا کہ دکانوں سے سامان نکال رہے ہیں۔ 40 سے 50 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button