عمران خان دوسرےکاموں سے پرہیز کرتے ہوئے وقت پر شادی کر لیتے تو آج پڑ دادا ہوتے،مریم اورنگزیب

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے آج اسلام آباد میں طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کو نانی کہہ دیا۔جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان دوسرے کاموں سے پرہیز کر کے اچھے وقت پر شادی کرلیتے تو آج پردادا ہوتے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان کی آج کی گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکے ہیں۔یہ وہ شخص ہے جس کی دم پر پاؤں آ چکا ہے۔وزیراعظم نے ملک اور عوام کے مسائل کا مذاق اڑایا۔عمران خان تین بار منتخب وزیراعظم سے متعلق کی

سے گفتگو کر رہے ہیں۔انہیں سوچنا چاہئیے کہ میں ایک ملک کا وزیراعظم ہوں اور میرے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے۔عمران خان کو پتہ ہے کہ میری کرسی کسی کی مرہون منت ہے اس لیے وہ ایسی گفتگو کر رہے ہیں۔عمران خان کو عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔عمران خان کو لوگوں کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو نانی قرار دے دیا۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نے مریم اور بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے پیش گوئی کی تھی کہ جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گے تو سب اکٹھے ہوں گے، گزشتہ روز دو بچوں نے تقریریں کیں، ان پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہوگئی ہے لیکن وہ میرے لیے بچی ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو انسان جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر ہی نہیں بن سکتا اور انہوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا اور وہ لیکچر دے رہے ہیں جو اپنے باپ کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button