18اکتوبر کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،پیپلزپارٹی کا دعویٰ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کی طرف سے 18کتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے کے بارے میں برا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کا جلسہ شہر قائد کی تاریخ میں ہونے والے سب سے بڑے ترین جلسوں میں سے ایک ہوگا، میڈیا نے باغ جناح کے پنڈال میں ہونے والے بہت سارے جلسوں کی کوریج کی ہے ، لیکن جتنا بڑا پنڈال ہماری بطرف سے اس جلسے کے لیے بنایا گیا ہے ، ماضی میں کسی بھی جماعت نے اتنا برا پنڈال نہیں بنایا ، اس کے علاوہ ہماری

یہ توقع ہے کہ جلسے کے شرکاء اس پنڈال سے بھی بہت زیادہ ہوں گے ، اس لیے جلسے کے مقام سے ملحقہ سڑک اور نمائش چورنگی کے علاقے میں ہماری طرف سے بڑی اسکرین ، ساونڈ اور لائٹس کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ، تاکہ جو لوگ پنڈال میں نہ آسکیں وہ باہر کھڑے ہوکر ہی جلسہ گاہ کا حصہ بن سکیں اور ان تک قائدین کی آواز پہنچائی جا سکے ، جب کہ کورونا سے بچاو کی احتیاطی تدابیر کے طور پر ہم نے لاکھوں کی تعداد میں ماسک کا بھی انتظام کیا ہے ، جو کوئی جلسہ میں شریک ہونے کے لیے آئے گا اس کو ماسک فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button