2014 میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان میز کے نیچے چھپ گئےتھے،جاوید ہاشمی کا دعویٰ

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2014ء کے دھرنے کے دوران جب گوجرانوالہ میں عمران خان کے کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو انہوں نے اسد عمر سے کہا راحیل شریف سے بات کراؤ۔گذشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جب گوجرانوالہ میں کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان کنٹینر میں ٹیبل کے نیچے چھپے ہوئے تھے ۔شیخ رشید کہہ رہا تھا کہ چھپ جاؤ مارے جائیں گے۔وہ میز کے نیچے چھپ گئے،میں آیا تو کہا کہ باہر مسلم لیگ کے ورکرز ہیں،یہ میرے بچے ہیں۔میں نے انہیں کہا کہ ہٹ جاؤ جس پر انہوں نے میرا حیا کیا اورہٹ گئے

جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ پتھراؤ کے دوران عمران خان نے اسد عمر نے کو کہا کہ ابھی فون ملاؤ اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بات کراؤ۔انہوں نے کہا پاکستان چلانے کے لیے آئین کو سلام کرنا اور اس کے سامنے گردن جھکانا پڑے گی۔گا ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنے ووٹ کی عزت مانگ رہے ہیں، یہ کہتے تھے تبدیلی آچکی ہے، پاکستان کی گلیوں میں دیکھو لوگ غریب ہوگئے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے کہاکہ یہ کہتے ہیں آپ چھوٹے صوبے ہیں لیکن ہم ملک کے وارث ہیں ،انہوںنے کہاکہ مشرف کی لگائی گئی آگ ہم سب کو برباد کررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہاں اٹھارہویں ترمیم کو ختم کر نے کی بات ہورہی ہے یہاں پارلیمانی نظام چلے گا کوئی صدارتی نظام نہیں چلے گا ۔انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ لیں ، وہا ں روزانہ لوگ لاپتہ ہورہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آئین ہے ، ہر شخص اور ادارے کو آئین کے مطابق چلنا پڑے گا ۔واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم عمران خان کے ساتھ بعض اختلافات پر پارٹی چھوڑ دی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button