کل دو بچوں نے تقریر کی ، ان میں سے ایک نانی ہو گئی ہے لیکن میرے لیے بچی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز کو نانی قرار دے دیا۔اسلام آباد میں ٹائیگرفورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر تنقید سے قبل نعرے بازی کرنے پر ٹائیگر فورس کو ہدایت کی کہ خاموش ہوجائیں اگر خاموش نہ ہوئے تو انجوائے کیسے کریں گے۔اس دوران وزیراعظم نے اسکرین پر نواز شریف کی تصاویر دکھا کر دعویٰ کیا کہ نواز شریف نے لندن جانے کے لیے ڈرامے بازی کی۔ وزیر اعظم نے مریم اور بلاول کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے پیش گوئی کی تھی کہ جب چوروں کی چوری پر ہاتھ پڑے گے تو سب اکٹھے ہوں گے،

گزشتہ روز دو بچوں نے تقریریں کیں، ان پر بات نہیں کرنا چاہتا، ایک ان میں سے نانی ہوگئی ہے لیکن وہ میرے لیے بچی ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’جو انسان جدوجہد نہیں کرتا وہ لیڈر ہی نہیں بن سکتا اور انہوں نے ایک گھنٹہ حلال کا کام نہیں کیا اور وہ لیکچر دے رہے ہیں جو اپنے باپ کی حرام کی کمائی پر پلے ہوئے ہیں‘۔نواز شریف کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ فوجیوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں اور ہر روز فوجی جان کی قربانیاں دے رہے ہیں، گزشتہ دنوں 20 لوگ شہید ہوئے اور یہ ہمارے لیے اور ملک کیلئے جان کی قربانیاں دے ر ہے ہیں لیکن یہ گیدڑ جو دم دبا کر باہر بھاگا تھا وہاں بیٹھ کر آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف زبان استعمال کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج فوج اور اس کے سربراہ پر تنقید کررہا ہے، خود یہ جنرل جیلانی کے گھر پر سریا لگاکر وزیر بنا، یہ ضیاء الحق کے جوتے پالش کرتے کرتے وزیراعلیٰ بنا تھا، جنرل درانی سے مہران بینک کے ذریعے کروڑروں روپے لیے تھے، ملک کی بدقسمتی ہے کہ عدالتوں نے اس کی مدد کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ چوری کا پیسہ بچانے کے لیے ملک کو بیچ سکتے ہیں، ان کا پتا صاف ہورہا ہے، انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا یہ میر جعفرو میر صادق نے کیا تھا، یہ حملہ جنرل باجوہ پر نہیں پاکستانی فوج پر حملہ ہے، یہی بات نریندر مودی کررہا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب سے درخواست ہے کہ حکومت آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے، خدا کے لیے کیسز مکمل کروائیں اور قوم کا لوٹا ہوا پیسے عوام کو ملے گا،

نیب چیئر مین سے بھی مطالبہ ہے کہ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں، آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کب عوام کو لوٹا ہوا پیسے ملے گا۔ میرے نیچے جو ادارے ہیں وہ لوٹی ہوئی رقم پکڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ رات نواز شریف کی تقریب سے خطاب سننے کے بعد نیا عمران خان سامنے آیا ہے، سیاسی مجرموں کو اب عام قیدیوں کی طرح رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے 2018ء کے الیکشن میں ہارنے کے دوران جنرل باجوہ کو ٹیلیفون کیا اور کہا کہ میں الیکشن ہار رہا ہوں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی حکومت عوام کے بغیر

اپنا اہداف حاصل نہیں کر سکتی، اگلے تین سالوں میں دس ارب درخت لگانے ہیں۔ تقریب میں شرکت کرنے پر نوجوانوں کے جذبے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل رات ایک سرکس ہوئی، سرکس میں اور بھی فنکار تھے آپ کی سوئی ڈیزل پر اٹکی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مشکلات آتی ہیں توزندہ معاشرے کے شہری مدد کے لیے باہرنکلتے ہیں۔ کینسرہسپتال بنانے کے لیے مجھے بڑی مشکلات پیش آئیں، ہسپتال بنانے کے لیے سکول کے بچوں سے بھی مدد لیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ گندم کم ہونے کی بڑی وجہ غیر متوقع طور پر بارشیں ہیں، گندم کا جتنا بھی خسارہ وہ امپورٹ کر لیا ہے۔

گندم ذخیرہ اندوزی کر لی گئی جس کے باعث قیمتیں بڑھیں، اس پر قابو پانے کے لیے مجھے ٹائیگر فورس کی ضرورت ہے۔ چینی کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے بھی مافیا ہے۔ شوگر ملز مافیا ملا ہوا ہے۔ پہلی بار تحقیقات کے دوران ہمیں سب کچھ پتہ چل گیا ہے۔ نیا پلان لا رہے ہیں آگے مہنگی چینی نہیں ملے گی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک بھی مہنگائی ہوئی۔ حکومت ملی تو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی خسارہ تھا۔ روپیہ گرنے کی وجہ سے پٹرول، گیس اور بجلی سب مہنگا ہو جاتا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button