ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آیا ہے یا نہیں، رویت ہلال کمیٹی نے اہم اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق ماہِ ربیع الاوّل 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔کراچی میں ہونے والے مرکزی اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور تکنیکی ماہرین نے بھی شرکت کی، علاوہ ازیں کوئٹہ، پشاور، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ملک کے کسی بھی حصے سے ماہِ ربیع الاوّل کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد

مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ ربیع الاول 1441 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے یکم ربیع الاول پیر 19 اکتوبر کو ہو گی۔اس حساب سے عید میلاد النبی ﷺ بارہ ربیع الاول بروز جمعہ 30 اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی نبی کریم کی ولادت مبارکہ کی تاریخ اور تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کوہو گی۔چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔لوگ دو چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔اس اعتبار سے 12 ربیع الاول 29 اکتوبر 2020ء کو بروز اتوار ہو گی۔ دیگر کئی ممالک میں بھی 12 ربیع الاول اسی تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button