عید میلاد النبی ﷺکی تاریخ کا اعلان ،2چھٹیوں کو تحفہ بھی مل گیا

دُبئی(نیوز ڈیسک)ربیع الاول کے اسلامی مہینے میں خاتم النبیین حضرت محمد کی ولادت باسعادت ہوئی ۔ اُمتِ مُسلمہ کو ربیع الاول کے مہینے کا خصوصی طور پر انتظار ہوتا ہے کیونکہ اس ماہ کی بارہ تاریخ کو وہ نبی کریم کی ولادت مُبارکہ کا جشن مناتے ہیں ۔ سعودی عرب کے بعد اب متحدہ عرب امارات میں بھی نبی کریم کی ولادت مبارکہ کی تاریخ اور تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔فلکیاتی علوم کی عرب یونین کے ممبر ابراہیم الجروان کے مطابق اس بار یو اے ای میں نبی کریم کی ولادت باسعادت 29 اکتوبر 2020ء بروز جمعرات ہو گی۔ جبکہ یکم ربیع الاول 18 اکتوبر 2020ء کوہو گی۔

چونکہ عید میلاد النبی جمعرات کے دن ہو گی۔ اس لیے اس روز عام تعطیل ہو گی۔ اس سے اگلے روز بھی جمعہ کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی۔لوگ دو چھُٹیوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔فلکیاتی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول 18 اکتوبر2020ء کو ہو گا جو کہ اتوار کے روز ہو گی۔سوسائٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔اسی رات ’اسی رات 10 بجکر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی‘۔’نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور انسانی آنکھ سے دیکھا جائے گا۔اس اعتبار سے 12 ربیع الاول 29 اکتوبر 2020ء کو بروز اتوار ہو گی۔ دیگر کئی ممالک میں بھی 12 ربیع الاول اسی تاریخ کو ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button