بلاول بھٹوسب سے پہلےگوجرانوالہ پہنچ گئے

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے رہنماؤں میں بلاول بھٹو زرداری سب سے پہلے جلسہ گاہ میں پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما اپنی عوامی طاقت دکھانے کے لیے گوجرانوالہ جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے رواں دواں ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم رہنماؤں میں بلاول بھٹو بازی لے گئے اور سب سے پہلے گوجرانوالہ پہنچ گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز ابھی فیروزوالہ اور مولانا فضل الرحمان راوی روڈ پہنچے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، عطاء تارڑ اور خرم دستگیر جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔

ان کے ساتھ ہی امیر جمیعت اہلحدیث پاکستان ساجد میر بھی جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں ۔ مریم نواز کا قافلہ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔مولانا فضل الرحمان نماز عشاء مرکز اہلحدیث میں ادا کریں گے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری سب سے پہلے گوجرانوالہ پہنچے ہیں۔ جلسہ گاہ میں عوام کی کثیر تعداد موجود ہے۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اس سے پہلے وزیرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بچانے اور تاریخ بنانے نکلیں ہیں ، بھٹو کی تیسری نسل اس سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کرنے نکلی ہے اور ہم پی ڈی ایم کی صورت میں اس نظام کا مقابلہ کریں گے۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ مولانا، مریم، اسفند یار ولی ، بلوچستان، پختونخوا کی جماعتوں کیساتھ ملکر ملکی نمائندگی کرینگے اور جلد اس ظالم حکمران سے عوام کی جان چھڑائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے غریب، کسان اور مزدور کا جینا محال کردیا ہے، اسی لیے عوام ہمارے ساتھ ہے اور اب ہم عوامی حکومت بنائیں گے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور غربت کی بڑھتی شرح نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے لیکن ہم نے ملک کو مزید تباہی سے بچانا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button