حکومت کا عوام کو ایک اور جھٹکا ، پٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرکے عوام کو ریلیف سے محروم کردیا ہے۔ پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14 پیسے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پٹرولیم لیوی میں ایک روپے 14 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا ہے۔ پٹرولیم لیوی 27.32 روپے سے بڑھا کر 28.46 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 30 روپے کی سطح پر برقراررہے گی۔

پٹرول کے فی لٹر 15.11 روپے سیلز ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر 15.12 روپے فی لٹر سیلز ٹیکس عائد ہے۔ پٹرول کی بنیادی قیمت 51.50 سے کم ہو کر 50.39 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی قیمت 52.05 سے کم ہو کر 51.92 روپے ہو گئی ہے۔ پٹرول کے فی لیٹر پر 53.58 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 54.14 روپے لیوی، ٹیکس اور ڈیوٹیز عائد ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button