جلسے کے آغاز سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آپس میں لڑپڑے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز گوجرانوالہ جلسہ میں شریک ہونے کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، مریم نواز قافلے کی صورت میں گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہوئیں ۔جمعیت علمائے اسلام ف کا قافلہ بھی روانہ دوانہ ہے۔تاہم اپوزیشن جماعتوں کے جلسے سے قبل ہی اس کے اثرات اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔جلسے کے آغاز سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کے کارکنان نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی پٹائی کر دی۔دونوں جماعتوں کے کارکنان کے درمیان اسٹیج کے قریب بیٹھنے پر تلخ کلامی ہوئی جو لڑائی میں بدل گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نماز جمعہ کے بعد جاتی عمرہ سے جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوئی ہیں ذرائع (ن )لیگ کے مطابق مریم نوازکا قافلہ بابو صابو انٹرچینج سے ہوتا ہوا شاہدرہ چوک پہنچے گا اور کامونکی کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے سے ملے گااس حوالے سے ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ملک بھر سے کارکنوں کے قافلے جاتی عمرہ پہنچیں گے، کارکن اپنے طور پر سیدھا گوجرانوالا بھی جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اسے مزید عوامی احتجاج کا سامنا کرنا ہو گا، حکومت کے دن گنے جا چٴْکے ہیں، عوام مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت پر غم و غصے میں ہے،عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔دوسری جانب مریم نوا زنے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ہمارے راستے میں نہ آئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور بیوروکریسی کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔یہ صرف عوام کے حقوق کی نہیں بلکہ آپ کی بھی جنگ ہے۔آپ نے آئین اورقانون کی قسم کھائی ہے، کسی جعلی جماعت کے حقوق کی قسم نہیں کھائی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button