پشاور اسلام آباد موٹروے کو بند کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشاور اسلام آباد موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کردیا گیا، اسلام آباد لاہور جانے والی گاڑیاں رشکئی انٹر چینج پر موڑ دی گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پشاور ٹو اسلام آباد لاہور موٹروے کو رکشئی انٹرچینج مردان کے قریب بند کردیا گیا ہے، اسلام آباد لاہور جانے والی تمام گاڑیوں کو رشکئی انٹر چینج پر موڑا جا رہا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب موٹروے پر آئل ٹیکر الٹنے کے باعث موٹروے کو بند کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے مریم نواز جاتی امرا سے روانہ ہوچکی ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے

پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ پلان فائنل کرلیا۔ حزب اختلاف کا کہنا ہےکارکنوں کو روکا گیا تو حالات خراب ہونے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان قافلوں کے ہمراہ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لالہ موسیٰ سے ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔جلسہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کی قیادت کیلئے80 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جناح اسٹیڈیم6 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 35 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button