شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،افسر سمیت پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا۔ بزدل امن دشمنوں نے چھپ کر وار کرتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس میں پاک فوج کے سپوتوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پاک فوج کے افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب

صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔دوسری جانب کوسٹل ہائی وے پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کےمطابق بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے علاقے بوزی ٹاپ میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے اور ضابطے کی کارروائی کیلئے ان کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button