شہباز شریف کی نیب تحویل میں خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف،اہم تفصیلات منظر عام پر آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔ نیب انکوائری میں رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے 10 سالہ ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا ہے۔

معائنے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر بھی بےنامی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔جن کے ذریعے سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ آج کل تو شہبازشریف نیب کی تحویل میں مکمل فارغ ہیں۔ اس لیے 3 سوالوں کے جواب دے دیں کہ کیا آپ مسرور انور اور شعیب قمر کو نہیں جانتے؟ یہ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔ 25 ہزار روپے کے ملازم ہیں، جبکہ ان کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ اسی طرح آپ خادم اعلیٰ تھے تو آپ کو ہر چیز کا علم ہوتا تھا لیکن کیا کاروبار کا علم نہیں تھا؟ آپ کے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں لیکن آپ نے لندن کے4 فلیٹس کیسے لیے؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button