ٹک ٹاک سے پابندی ختم؟ حکومت نے ٹک ٹاکرز کوخوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و کمیونیکیشن امین الحق نے ٹک ٹاک کی دوبارہ بحالی کا مشروط اعلان کردیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن آمین الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ’آئی ٹی منسٹری کسی بھی ایسی پابندی کے خلاف ہے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ بنے مگر ہم نے ٹک ٹاک کو پچھلے تین ماہ میں شیئرہونے والے مواد کے حوالے سے 2 بار خبردار کیا‘۔اُن کا کہنا تھا کہ’ وارننگ کے باوجود ٹک ٹاک انتظامیہ پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شکایت اور پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا‘۔امین الحق نے واضح کیا کہ حکومت پاکستان سوشل میڈیا پر

تین چیزیں برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’غیر اخلاقی مواد ، نفرت انگیز تقریر یا ایسا مواد جو ریاست پاکستان کے خلاف ہو اُسے کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک شیئرنگ بائیک ماحول دوست ہوں گے ، منصوبے کے بعد خواتین خود الیکٹرک بائیک چلائیں گی ، جس سے وومن ایمپاورمنٹ ہو گی ۔ وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت ٹک ٹاک کی پابندی کے خلاف ہے ۔ ٹیکنالوجی کے دور میں روز روز نئی ایجادات ہو رہی ہیں ، کسی ایپ کی مخالفت کرنا کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی سے ملک میں ٹیکنالوجی کا بزنس کا بیٹھ جائے گا ۔بھارت ٹیکنالوجی بزنس میں کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، پاکستان میں ٹیکنالوجی کے بزنس پر پابندی لگانے سے فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔ٹک ٹاک اور دوسری انٹرنیشنل کمپنیز پر پابندی کے حق میں نہیں ہوں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ پاکستان میں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر حکومت کی طرف سے پابندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button