معروف صحافی کی جیب میں رکھا معروف برانڈ کا موبائل فون پھٹ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چارجنگ کے دوران موبائل فون پھٹنے کے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں۔تاہم لاہور کے رہائشی اور معروف صحافی اعجاز وسیم باکھری کے ساتھ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ان کا موبائل قمیض کی جیب کے اندر ہی پھٹ گیا۔ اعجاز وسیم باکھری نے سوشل میڈیا پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج میرے ساتھ ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جب جیب کے اندر میراموبائل پھٹ گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ موبائل فون میں کوئی گیم یا ایپ بھی ڈاؤن لوڈ نہیں تھی۔موبائل نارمل استعمال میں تھا،میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ جیب کے اندر رکھا موبائل کیسے پھٹ سکتا ہے۔

یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد واقعہ ہے۔اعجاز وسیم کی جانب سے موبائل فون کی تصاویر بھی شئیر کی گئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا موبائل مکل طور پر تباہ ہو چکا ہے اس کے ساتھ ساتھ جیب میں موجود نوٹ بھی جل گئے۔صارفین کی جانب سے اس واقعے پر حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ عام طور پر ہر شخص موبائل فون جیب یا پرس میں رکھتا ہے،جیب کے اندر موبائل فون پھٹنے کے واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں موبائل فون کی بیٹری پھٹنے سے ایک شخص بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔40سالہ حارث موبائل کو چارجنگ پر لگا کر اپنے تکیے کے نیچے رکھ کے سو رہا تھا کہ رات کے وقت فون کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی جس سے حارث کے بستر کو آگ لگ گئی جو کہ پورے کمرے میں پھیل گئی اور حارث اس آگ میں بری طرح جھلس گیا۔حارث کو حادثے کے بعد جناح ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس کے جسم کا 20فیصد حصہ جھلس چکا ہے،یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی متعدد بار ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جب موبائل فون کی بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس حوالے سے مختلف طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی کہا جاتا ہے

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button