سولجر بازار میں امانت دار دستر خوان کی دوسری برانچ کا افتتاح

کراچی(نمائندہ خصوصی)امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سےغریب اور مزدور افراد کیلئے تازہ، تیار کھانوں کے ایک اور دستر خوان کاافتتاح کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق معاشی بدحالی اور کورونا کے باعث بے روزگار سے پریشان افراد کیلئے امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے14اگست 2020کو امانت دار دستر خوان کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد اب سولجر بازار الحرم سنٹر میںدوسری برانچ کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔ترجمان امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ جکے مطابق یہ دستر خوان سلیم دیوان اور تاجر برادری کے صدر کاشف دیوان کے تعاون سے قائم کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ دستر خوان کیلئے اس جگہ کا انتخاب اس لیے

کیا گیا کیونکہ اینکل سریا اسپتال میں اندرون سندھ اور پنجاب سےغریب لوگ علاج معالجہ کیلئےآتے جن کو ہم امانت دار دستر خوان میں صرف 10روپے میں تازہ اور معیاری کھانا فراہم کرتے ہیں۔ترجمان امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ نے مزید بتایا کہ اس دستر خوان میں ابتدائی طور پر 300سے 600 لوگوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا جبکہ اس دستر خوان کیلئے جگہ اور دیگر انتظامات سلیم دیوان اور کاشف کے سپرد کیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کار خیر امانت دار کے ڈونر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوا ہے اورہماری تنظیم کا دستر خوان کو کراچی شہر کے مزید علاقوںمیں قائم کرنے کا ارادہ ہے۔ ترجمان امانت دار شازیہ کاسی نے بتایا کہ دستر خوان کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کریم اللہ عدنی نے اس دستر خوان کے منتظمین سلیم دیوان اور کاشف دیوان کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں غریب پاکستانیوں کا ساتھ دینے کیلئے اپنے عطیات امانت دار ویلفیئر ٹرسٹ کو دیں ،اس سلسلے میں فیس بک پیج امانتدار ویلفیئر ٹرسٹ پہ جا کر اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button