ٹائیگر فورس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی ٹائیگر فورس کا قیام عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے ٹائیگر فورس کو بھتہ خورفورس قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ٹائیگرفورس کے قیام کوعدالت میں چیلنج کرے گی ، جس کی مدد سے تاجروں اور شہریوں کوان غنڈوں سے نجات دلائیں گے ، تائیگر فورس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ، بتایا جائے ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت گھروں اور دفتروں میں گھسنے کی اجازت دی گئی ہے؟

پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ غداری کے میڈل بانٹنے والوں کو بدین اور عمرکوٹ کے لوگوں کی تکلیف نظرنہیں آتیں؟ جب کہ گوجرانوالہ میں ہمارے دفاترپرتالے لگادیے گئے ہیں ، حکومت جو مرضی کرے سولہ اکتوبراوراٹھارہ اکتوبرکوعوام کا سمندر ہو گا ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں حکومتی جبرکا مقابلہ کریں گے۔دوسری طرف مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار کرلیا گیا ، ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا ، پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ضمن میں وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے ، اس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل کرلی گئی اور وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی ، کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے ، جہاں وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے ، وزیراعظم سےگائیڈ لائنز ملنے کے بعد عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button