وزیراعظم سے کسی بھی چیز کا نوٹس نہ لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان جب بھی کہتے ہیں کہ میں دیکھوں گا ، میں نوٹس لیتا ہوں تو لوگوں کا ’تراہ‘ نکل جاتا ہے کہ جناب اب کہیں یہ چیز بھی غائب نہ ہوجائے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران دلچسپ انداز اپناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی چیز کا نوٹس نہ لیں بلکہ جیسے چیزیں چل رہی ہیں ان کو چلتے رہینے دیں ، کیوں کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کہتے ہیں کہ میں دیکھوں گا ، میں نوٹس لیتا ہوں تو لوگوں کا ’تراہ‘ نکل جاتا ہے کہ جناب اب کہیں یہ چیز

بھی غائب نہ ہوجائے۔ اس ضمن میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ ہفتےکھانے پینےکی اشیاکی قیمتیں کم کرنےکیلیےریاست تمام وسائل استعمال کریگی ، قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کا پہلے سے ہی جائزہ لے رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے لیا ، انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ یہ حقیقی سپلائی کی قلت ہے یا مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ایسا ہوا ، اشیاکی قیمتوں میں اضافہ اسمگلنگ کی وجہ سے ہے یا پھر کوئی اور وجہ ہے ، ہم قیمتوں میں اضافے کی حقیقی وجوہات کا تعین کررہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ، تاہم آئندہ ہفتے حکمت عملی کے تحت ایکشن لیتے ہوئے قیمتوں کو کم کریں گے ، اور اس سلسلے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو کم کرنے کےلیےریاست تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button