پاکستان کے اہم ترین صوبائی دارالحکومت میں دھماکہ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں اب تک 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔خیال رہے کہ بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے بدامنی کا شکار ہے، جس کے پیچھے بیرون دشمنوں کا ہاتھ ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔اس سے قبل اگست کے مہینے میں صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن کے

مال روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس افسر نے بتایا تھا کہ نامعلوم شرپسندوں نے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔قبل ازیں جولائی کے بلوچستان کے شہر تربت کے بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک فرد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل مئی کے مہینے میں بلوچستان میں ایک بم دھماکے اور عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جونیئر کمیشنڈ افسر سمیت 7 جوان شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button