مصباح الحق عہدے سے مستعفی ہوگئے

لاہور(نیوز ڈیسک)مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق پرایک عہدہ چھوڑنے کا دباؤ تھا۔ انہوں نے2019 میں چیف سلیکٹر کاعہدہ سنبھالا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ وہ آج اہم پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کا اعلان کریں گے۔گزشتہ سال سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز اور آسٹریلیا سیریز میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مصباح الحق نے گزشتہ برس چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور ہیڈ کوچ کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔ایک وقت میں 2 عہدے رکھنے پرانہیں کرکٹ

کے مختلف حلقوں اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انگلینڈ ٹورمیں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مصباح کی پرفارمنس پر بھی سوال اٹھنے لگے تھے۔گزشتہ برس جب انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر کا عہدہ دیا گیا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اس کو ایک اچھا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی شخص کے پاس ذمہ داریاں ہوں گی تو خراب پرفارمنس پر ان ہی سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔کرکٹ کے معروف تجزیہ کار مرزا اقبال بیگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مصباح الحق پر عہدہ چھوڑنے کا دباؤ تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button