حکومت نے سرکار ی ملازمین پر قیامت ڈھادی،گھروں سے بے دخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو سرکاری فلیٹس سے بیدخل کرنے کا نوٹس جاری کردیاہے۔سندھ حکومت نے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو سرکاری فلیٹس سے بے دخل کرنے کا نوٹس جاری کردیا 180سے زائد سرکاری فلیٹس کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کے لیے 15روز کی مہلت دی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے سرکاری فلیٹ خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا، کئی سالوں سے مقیم سندھ کے مختلف محکموں کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو بیدخل کیا جائیگا ، سرکاری ملازمین کو بیدخلی کے
نوٹس 14اگست کو وصول کرائے گئے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے مطابق سرکاری فلیٹس خالی کرانے کا فیصلہ سندھ کابینہ اور عدالتی احکامات پر کیاجارہاہے جبکہ کورونا ایکٹ کے تحت حالیہ دنوں میں کسی نجی املاک کے مالک کو بھی کرائے دار کو بیدخل کرنے کا حق نہیں ۔ شادمان ٹائون اور جی او آر ٹو میں واقع 180سے زائد فلیٹس کے سرکاری ملازمین کو پندرہ روز میں گھر کا قبضہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سرکاری فلیٹس کے مکینوں کا موقف ہے کہ یہ حکمنامہ مروجہ قواعد کی خلاف ورزی ہے ، سندھ حکومت نئی پالیسی کے تحت سرکاری فلیٹس صرف سیکریٹریٹ ملازمین کو الاٹ کرنا چاہتی ہے۔