اسٹیٹ بینک نے اپنا گھر بنانیوالوں کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے سستے مکانات کی فراہمی کے قرضے کے لیے حکومت پاکستان کی مارک اپ سبسڈی کا اعلان کر دیا ہے۔حکومتِ پاکستان عوام کو سستے مکانات کی فراہمی کے اپنے وژن کے مطابق نئے مکانات کی تعمیر اور خریداری کے لیے مارک اپ زرِ اعانت (سبسڈی) فراہم کرے گی۔ اس سہولت کے تحت وہ تمام افراد جو پہلی بار اپنا مکان تعمیرکر رہے ہوں گے یا خرید رہے ہوں گے۔ انھیں رعایتی اور سستے مارک اپ ریٹس پر بینک قرضے مل سکیں گے۔یہ سہولت اسٹیٹ بینک کے انتظامی تعاون کے ساتھ فراہم کی جائے گی جو حکومت پاکستان اور ’نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ

ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘ ( نیفڈا) کا ایگزیکیوٹنگ پارٹنر ہوگا۔حکومتِ پاکستان نے10سال کے دوران قرضوں پر مارک اپ زرِ اعانت کی ادائیگی کے لیے33 ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس سہولت کے تسلسل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومتِ پاکستان نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔مارک اپ سبسڈی کی سہولت تمام بینکوں کے ذریعے دستیاب ہوگی اور اسے تین سطحوں میں تقسیم کیا گیا۔’نیفڈا‘ منصوبوں کے مطابق سطح اول کے تحت5مرلہ یا125مربع گز تک کے مکانات؍ اپارٹمنٹ؍فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا850 مربع فٹ اور زیادہ سے زیادہ قیمت35 لاکھ روپے ہوگی، کی خریداری کے لیے قرضے دستیاب ہیں۔ اس سطح کے تحت زیادہ سے زیادہ 20 سال کے لیے زیادہ سے زیادہ 27 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔بینکوں کا زیادہ سے زیادہ مارک اپ ریٹ کائبور جمع 250 بیسس پوائنٹس ہوگا۔ تاہم حکومتِ پاکستان قرضہ لینے والوں کے لیے پہلے 5 سال کے لیے مارک اپ کم کرکے 5 فیصد تک لانے کی خاطر مارک اپ زرِ اعانت فراہم کرے گی، جبکہ اگلے 5 سال کے لیے مارک اپ 7 فیصد ہوگا۔سطح دوم کے تحت 5 مرلہ یا 125مربع گز تک کے مکانات؍ اپارٹمنٹ؍ فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا 850 مربع فٹ اور زیادہ سے زیادہ قیمت35لاکھ روپے ہوگا، کی خریداری کے لیے قرضے دستیاب ہیں۔ اس سطح کے تحت زیادہ سے زیادہ20 سال کے لیے زیادہ سے زیادہ 30 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔اس سطح کے تحت ان لوگوں اور گھرانوں کو مکاناتی یونٹ کی تعمیر یا خریداری کے لیے قرضہ دیا جائے گا جنھوں نے ’نیفڈا‘ پروجیکٹس کے لیے درخواست نہیں دی ہوگی یا کوالی فائی نہیں

کر سکے ہوں گے۔سطح سوم متوسط آمدنی والے گھرانوں کو سستے مکانات کی فراہمی کے لیے ہے۔اس میں 5 مرلہ (125 مربع گز) سے زائد اور 10 مرلہ یا 250 مربع گز تک کے مکانات؍ اپارٹمنٹ؍فلیٹ جن کا زیادہ سے زیادہ کورڈ ایریا 850 مربع فٹ سے 1100 مربع فٹ تک اور زیادہ سے زیادہ قیمت60 لاکھ روپے ہوگی۔ کی تعمیر یا خریداری کے لیے رعایتی قرضے دستیاب ہیں۔اس سطح کے تحت زیادہ سے زیادہ 20 سال تک کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔دریں اثنا کورونا وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلیے اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک16 لاکھ 25 ہزار 251ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button