موٹروے کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس ٹیم کو کتنی رقم بطورانعام دینے کا اعلان کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے دن رات محنت کی جب کہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کا ملزم کی گرفتاری میں کلیدی کردار رہا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے لاہور سمیت 9

اضلاع میں چھاپے مارے گئے جب کہ شواہد اور قانون کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات میں ذاتی دلچسپی لیتے رہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو مرکزی ملزم کی گرفتاری پر مبارکباد پیش کیا اور انویسٹی گیشن ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اے ٹی سی کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے موٹروے ریپ کیس کی سماعت کی۔ سی آئی اے پولیس نے ملزم عابد ملہی کو بکتر بند گاڑی اور سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی شناخت پریڈ کرانی ہے لہذا اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے جلد از جلد ملزم کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔عابد ملہی کے شریک ملزم شفقت کو بھی جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی ملزم شفقت کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی منظور کرلی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button