سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھارت میں کاروبار کرنیوالی ایک کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مال بنایا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپٹ گروہ روز نئی آڑھ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ خاقان عباسی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مال بنایا، موصوف نہ صرف خود کرپشن کرتے رہے بلکہ شریفوں کے سہولتکار بھی تھے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ اب جوابدہی سے بھاگنے کی

کوشش کر رہے ہیں، انکے ہوتے ہوئے قومی ایئرلائن خسارے میں جبکہ انکی ذاتی ایئرلائن منافے میں رہی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ خاقان عباسی بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرتے رہے۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ 637 ملین روپے سے زائد رقم انکے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، ایل این جی کے مہنگے معاہدوں کے ذریعے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والینآج معصومیت کا سوانگ رچا رہے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ چور مچائے شور کے مصداق واویلا کرنے کے بجائے اپنی لوٹ مار کا حساب دیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button