پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار نہیں کیا بلکہ کس شخص کی گاڑی میں ملزم کو تھانے لایا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پکڑا گیا یا خود گرفتاری دی ؟ معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کے والد نے علاقہ معزز سے عابد کو پولیس کے حوالے کرنے کی درخواست کی، جس پر علاقہ معزز کی گاڑی میں ہی عابد کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن منتقل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق عابد ملہی ننکانہ سے فرار ہونے کے بعد چنیوٹ چلا گیا، چنیوٹ میں کچھ دن بھینسوں کے باڑے میں کام کرتا رہا، پیر کی صبح پولیس چھاپے سے قبل فرار ہو کر مانگا منڈی آگیا، والد اور علاقہ معزز سے رابطے کے بعد عابد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔

دوسری جانب موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ملزم عابد ملہی کو سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے عدالت میں پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ موٹر وے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد گزشتہ روز لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار ہوا ہے۔عابد نے پولیس کے فراہم کردہ نمبر اور فون پر اپنی اہلیہ سے رابطہ کیا تھا، جب وہ اپنی اہلیہ سے ملنے آیا تو پولیس کے سادہ لباس اہلکاروں نے اسے دھر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر وے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کو لاہور کے قریب مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس میں شریک دوسرا ملزم شفقت پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔دونوں ملزمان نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر ڈکیتی کے بعد خاتون سے اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کی تھی۔ملزم عابد کو گرفتار کر کے سی آئی اے ماڈل ٹاؤن لاہور منتقل کیا گیا اور اس کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button