پولیس اور خفیہ اداروں نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے کس طرح جال بجھایا، تفصیلات منظر عام پر آگئیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کی گرفتاری میں خفیہ اداروں نے اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے ملزم کی ریکی کی گئی، جس کے بعد پولیس نے ریڈ کر کے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کر لیا۔ملزم فیصل آباد میں چھپا ہوا تھا، جہاں حساس اداروں نے باقاعدہ ریکی کر کے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کروایا۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد ملہی گرفتار کر لیا گیا،

لاہور پولیس کی جانب سے فیصل آباد میں کی گئی خصوصی کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے 1 ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ملزم کے ٹھکانوں پر تین سے چار مرتبہ چھاپے مارے لیکن وہ فرار ہوجاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایسے کیز میں ہمیں مجموعی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، 72 گھنٹے کے اندر تاریخ میں پہلی مرتبہ ملزمان کی نشاندہی کی گئی تھی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزم تھے ایک پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، ذاتی رائے ہے کہ زیادتی کیسز کے ملزمان کو سرعام سزا ملنی چاہئے۔واضح رہے کہ لنک روڈ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کے لیے درد سر بنا ہوا تھا، پولیس کی ٹیمیں ملزم کی گرفتاری کے لیے متحرک تھیں متعدد مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے تھے لیکن پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سے قبل پولیس نے ملزم کی اہلیہ اور بھائی کو بھی گرفتار کیا تھا، خیال رہے کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لنک روڈ پر گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کے بعد سڑک پر کھڑی خاتون کو بچوں کے ہمراہ اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات گجر پورہ کے قریب موٹر وے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق پیٹرول ختم ہونے کے باعث خاتون کی گاڑی بند ہوگئی تھی اور وہ اپنے شوہر کے آنے کا انتظار کر رہی تھی جب کہ اس نے موٹروے پولیس سے بھی مدد طلب کی تھی تاہم اسے کوئی مدد نہ مل سکی۔واقعے میں عابد کے ساتھ واردات میں ملوث شفقت کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button