پاکستان کے اہم ترین علاقے میں کوڑے کے ڈھیر سے بم برآمد

لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں کوڑا کرکٹ سے دو دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مکہ کالونی میں کوڑے سے دو دستی بم برآمد ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس کو کوڑا اٹھانے والے ایک شخص نے اطلاع دی کہ مکہ کالونی بلوچ روڈ پر کوڑے دان میں ہینڈ گرنیڈ پڑے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ دونوں بم

قابل استعمال تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے علاقے میں موجود دیگر کوڑے دانوں کی چیکنگ کی۔جب کہ کوڑا اٹھانے والوں کو فی الحال کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قریبی علاقت میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے،معاملے کی دہشتگردی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب کوڑا کرٹ سے دستی بم برآمد ہونے کی خبر سن کر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button