عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے کا مطلب دال میں بہت کچھ کالاہے، حامد میر نے سوالات اٹھادیئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرصحافی حامد میر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا پہلے استعفا قبول نہیں کیا، اب کرلیا ہے، مطلب دال میں بہت کچھ کالا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کے معاون خصوصی اطلاعات کے استعفے کو منظور کرنے پر اپنے ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ پہلے استعفیٰ قبول نہیں کیا کچھ دنوں بعد کر لیا؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ دال میں بہت کچھ کالا ہے۔یاد رہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی تھی کہ مجھے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے دیں‘عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ وزیراعظم نے میری درخواست کو منظور کرلیا۔خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ چین پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی کے اضافی عہدے پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے تاہم حال ہی میں ان کے خاندان کے اثاثوں سے متعلق سامنے آنے والے الزامات کے بعد انہوں نے ستمبر کے اوائل میں معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا. ستمبر کے اوائل میں عاصم سلیم باجوہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا تھا، تاہم وزیراعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی وہ اس سے مطمئن ہیں وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی. قبل ازیں عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے جانےوالے ان الزامات کی تردید کی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button