شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان اپنی ناکامیوں پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان اپنی حکومت کی ناکامیوں پر معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے کورونا کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے دوران بچاؤ کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر معافی مانگی، جب کہ اس موقع پر انہیں روتا ہوا بھی دیکھا گیا، جس پر انہوں نے عینک ہٹاتے ہوئے اپنے آنسو صاف کیے، جب کہ تجزیہ کاروں کی طرف سے اس کو کم جونگ ان پر بڑھتے ہوئے دباؤکا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ حکمران جماعت کی 75ہویں سالگرہ کے موقع پر ایک بڑی فوجی پریڈ

سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی طرف سے ہم پر آسمان کی بلندیوں اور سمندر کی گہرایوں جیسا اعتماد کیا گیا، لیکن میں انہیں مطمئن کرنے میں ہمیشہ ناکام رہا، جس کے لیے میں انتہائی شرمندہ ہوں، بے شک میں اپنے آباء و اجداد کی طرف سے ڈالی گئی ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز ہوں، جس کا مقصد ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، تاہم مشکل حالات میں اس مقصد کے حصول کے لیے میرے اقدامات اور خلوص نیت کافی نہیں ہے۔کورین انسٹیٹیوٹ آف نیشنل یونی فکیشن کے ڈائیریکٹر ہونگ من نے اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ انتہائی اہم ہے کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ اس اہم موقع پر ان کی آنکھوں سے آنسو کیوں جاری ہوئے؟شمالی کوریا کے لیڈر کی طرف سے اس پیغام میں چھپے اس دباؤ کو محسوس کیا جاسکتا ہے جس کا اس وقت کم جونگ ان کو سامنا ہے۔ دوسری طرف شمالی کوریا کی فوج نے اپنے ملک کی 75ہویں سالگرہ کے موقع پر ایک جدید قسم کے بین البراعظمی میزائل کی رونمائی بھی کی ، یہ براعظم پیما میزائل سائز کے لحاظ سے نومبر 2017میں تجربہ کئے جانے والے ہواسونگ15، میزائل سے بڑا ہے جو براعظم امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button