12 اکتوبر جیسے سیاہ دنوں کو مستقبل کی تاریخ سے ہمیشہ کے لئے خارج کرنا نواز شریف کا مشن ہے، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999 ایک سیاہ دن ہے ، ووٹ کی عزت کی پامالی، آئین کی توہین اور جمہوریت کے قتل کا دن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ 12 اکتوبر کا دن 9 سالہ اندھی ، گونگی بہری آمریت کے آغاز کا دن ہے ، ایسے سیاہ دنوں کو مستقبل کی تاریخ سے ہمیشہ کے لئے خارج کرنا نواز شریف کا مشن ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ یہ وہی مشن جس کا واضح اعلان قائد اعظم نے 1948ء میں کوئٹہ سٹاف کالج میں کیا تھا ، جس کا مفہوم ہے ” ووٹ کو عزت دو” ۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو پاسبان (ن) لیگ کی رابطہ عوامی مہم کا حصہ ہے، مہم ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے شروع کی جا رہی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز سے ووٹ کو عزت دو پاسبان بننے والے رضاکاروں کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچر کو پروان چڑھانا ہے، آئین کی پاسبانی، پاکستان کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا جمہوریت میں مکالمے اور دلیل سے اختلاف رائے کے تبادلے کی مثبت اقدار کو فروغ دیا جائے، ایمان، اتحاد اور تنظیم پر کاربند رہتے ہوئے ووٹ کو عزت دو کا پیغام پھیلایا جائے گا، آئین کی سربلندی، عزت، خود مختاری اور خوشحالی آئین اور ووٹ کی حرمت سے ہی ممکن ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button