پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ کے آسیب زدہ ہونے کا انکشاف

لاہور (نیوز ڈیسک)نیویارک میں مشہور ہوٹل روز ویلٹ کے آسیب زدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق روز ویلٹ کے ایک کمرے پر روحوں اور بھوتوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔مارچ 2019ء میں ایک غیر پاکستانی گیسٹ نے اپنے دوستوں کے ساتھ روز ویلٹ کے کمرہ نمبر 1408 میں قیام کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف طرح کی چیزیں نوٹس کیں۔مہمان نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ اسے روز ویلٹ ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوتے ہی عجیب احساس ہوا جسے میں نے اور میرے ساتھی نے نظر انداز کر دیا۔پھر غسل خانے میں گیا تو ٹب کے ساتھ لگے کرٹن کو خود بخود اکٹھا ہوتے دیکھا۔

یہ دیکھ کر میں خوفزدہ ہو گیا لیکن محض وہم قرار دے دیا۔جب اپنے ساتھ موجود دوست سے واقعہ بیان کیا تو وہ بھی پریشان ہو گیا۔ہم نے ہوٹل کو دو روز کے لیے بک کیا تھا۔ہوٹل کو تبدیل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن کسی اور ہوٹل میں جگہ نہ ملنے پر وہیں قیام کرنا پڑا۔مشاہدات کے بعد واپس آئے تو آسیب زدہ جگہوں کے بارے میں سرچ کیا پھر ہمارے خوف کی تصدیق ہو گئی۔ہمارے دو روز کے مشاہدات اس کا ثبوت ہیں کہ یہ کمرہ آسیب زدہ ہے اور یہاں بھوتوں کا بسیرا ہے۔اس بیان کے جواب میں روز ویلٹ ہوٹل کی گیسٹ ریلیشنز کی ذمہ دار خاتون کرسٹینا نے کہا کہ ہوٹل کے بارے میں آسیب زدہ ہونے کا نہیں سنا البتہ ہالی وڈ میں واقع اسی نام کے روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق متعدد کہانیاں سن رکھی ہیں۔نیویارک کے 1408 کمرہ نمبر کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کمرے میں متعدد پاکستانی مرحوم اور حیات شخصیات نے قیام کیا۔جن میں آزاد کشمیر کے صدر سردار عبدالقیوم ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وزیراعظم خارجہ سرتاج عزیز شامل ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف اپنے دورہ نیو یارک میں یہاں قیام کرتے تھے۔یہی کمرہ ان کے معاونین اور مشیروں کے تصرف میں رہتا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button