معروف عالم دین کی فرقہ واریت پر اکسانےوالے علماء کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے مدارس کے طلباء اپوزیشن تحریک کا حصہ نہ بنیں، فرقہ واریت اور تشدد پر اکسانے والے علماء کا بائیکاٹ کیا جائے، یہ علماء پاکستان کے مخالف ہیں۔ انہوں نے سیرت اکیڈمی لاہور میں علماء کی موجودگی میں کہا کہ بھارت افغانستان میں امن مذاکرات کے آغاز کے بعد خطہ کا امن تباہ کرنا چاہتاہے اس کیلئے بھارت میں پاکستانی افواج کے خلاف اور پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد پھیلانے کیلئے سازشیں تیارکی جارہی ہیں جن کو ملک کے سلامتی کے اداروں نے محرم الحرام کے دوران اوراس سے

قبل ناکام بنایا پاکستان دشمن جانتاہے کہ مضبوط پاکستانی فوج ،قوم اورعلماء کے اتحاد سے پاکستان مستحکم ہے۔اگر پاکستان کو کمزورکرنا ہے تو پھر پاکستان کے نظریاتی اور جغرافیائی محافظوں کے خلاف سازش کرنا ہوگی اورعلماء کے اتحاد کو انتشار میں بدلناہوگا۔ جس میں بھارت کو انشاءاللہ ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عادل خان کی شہادت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے قومی سلامتی کے ادارے مجرمان کے تعاقب میں ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخ اسلام اور پاکستان دشمن سازشوں سے آگاہ ہیں کراچی میں مولانا عادل خان کا لاکھوں افراد کا جنازہ پیغام دے رہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں پوری قیادت امن اوردہشتگردی کے خلاف ایک ہیں۔رواں ہفتے ہی مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کا وفد لے کر کراچی جارہے ہیں جہاں وہ مولانا عادل خان کے اہل خانہ سے تعزیت کے علاوہ مختلف مدارس کادورہ کرنے کے علاوہ علماء کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل اوردوران توہین وتکفیر کرنے والے مجرموں کی اکثریت گرفتارہوچکی ہے اورجو باقی ہیں وہ بھی جلد گرفتار ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button