بھارت اور چین کے درمیان ہونیوالی جھڑپوں کی وجہ آرٹیکل370کی منسوخی ہے

سرینگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ چین کی مدد سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا ہے کہ چین نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو کبھی قبول نہیں کیا ہے۔جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے چیٔرمین اورسابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ایک سال قبل کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے پاکستان کی مخالفت کرنے والوں پر اس کا چہرہ بے نقاب ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے

کشمیری رہنما نے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر میں نظر بند ہیں اوران کے گھر کے باہر پولیس تعینات کی گئی ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ بھارتی جنتہ پارٹی (بی جے پی) مسلمانوں اور ہندوؤں کو تقسیم کرنا جاہتی ہے، یہ امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کرے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے اور ان کے بیٹے سمیت کئی رہنما جیلوں میں اسیر اور گھروں میں نظربند ہیں۔بھارت کے حامی سمجھے جانے والے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے ماضی میں کہا تھا کہ قائداعظم کی اعتبار نہ کرنے والی بات آج درست ثابت ہورہی ہے۔ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے اس وقت سب کے سامنے کہا تھا کہ آج تو آپ مجھے وزیراعظم بنائیں گے مگر کل کیونکہ آپ کی اکثریت ہے، آپ مجھے کبھی بھی گراسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ پاکستان کا وزیراعظم بنوں، نہ کہ اس ملک کا جہاں کوئی اعتبار نہیں ہے اور آج وہ ثابت ہورہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button