تحریک انصاف کے اہم رہنما داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت، بلتستان سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے صوبائی صدر جعفر شاہ کے انتقال کر گئے، وزیراعظم عمران خان نے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھے۔وزیراعظم پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے تعزیتی بیان میں عمران خان نے گلگت بلتستان کے صوبائی صدر جعفر شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جعفر شاہ پارٹی کا اثاثہ تھے، وہ کافی عرصے سے

تحریک انصاف کے لیے متحرک کردار ادا کررہے تھے۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔رپورٹ کے مطابق جعفر شاہ کئی روز سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔تحریک انصاف نے جسٹس ریٹائرڈ جعفر شاہ کو گلگت بلتستان میں ہونے والے آئندہ انتخابات کے لیے امیدوار منتخب کیا تھا۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان کی سیاسی و سماجی شخصیات نے معروف قانون دان جعفر شاہ کے انتقال کو صوبائی سیاست کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button