مذہب کارڈ سے انتشار پھیلنے کا خطرہ، اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے خبردار کردیاگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ‏اپوزیشن تحریک میں ریاست کو درپیش اصل چیلنج مذھب کارڈ کے استعمال کا ہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن کی تحریک مدرسے کے بچوں کے ڈنڈا بردار جلوس اور مذھبی جذبات سلگانے کی کوششش ہے، اس تحریک سے فرقہ ورانہ کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک کا پرتشدد ہونا بعیداز قیاس نہیں، کوئی بھی سنجیدہ تجزیہ نگار اس تحریک کو انتشار کا استعارہ ہی سمجھے گا۔دوسری جانب پولیس نے لاہور میں مسلم لیگ (ن)

کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں نواز شریف کے علاوہ دیگر تمام لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیے۔پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، لیفٹننٹ جنرل عبدالقیوم، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مدعی بدر رشید کے بیان کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر سے چار دفعات نکال دیں تاہم بغاوت پر اُکسانے کی دفعہ برقرار رکھی ہے۔ ترجمان انوسٹی گیشن لاہور کے مطابق مقدمے کی تفتیش قانون، شواہد اور انصاف کے تقاضوں پر کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button