حکومت کا مہنگائی کیخلاف ایکشن پلان تیار، وزیراعظم نے کس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں مہنگائی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کا ایکشن پلان تیار ہوگیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پر عمل درآمد کل سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم کا پلان تیار ہوچکا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلوں پرعمل درآمد کل سے ہوگا، پلان کے تحت حکومتی اداروں اور ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں ٹائیگر فورس بھی استعمال ہوگی۔وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

عمران خان کی معاون خصوصی یوتھ افیئرز عثمان ڈار سے مشاورت مکمل ہوگئی۔ وزیراعظم نے ٹائیگرفورس کا بڑا کنونشن بلانے کی ہدایت کر دی۔ کنونشن آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہوگا جس میں ٹائیگر فورس کے جوان شریک ہوں گے۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر ٹائیگر فورس کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کا ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم نوجوانوں کی حکومتی ایکشن پلان پر رہنمائی کریں گے، عمران خان سے گائیڈ لائنز ملتے ہی عثمان ڈار نے کنونشن کی تیاریاں شروع کر دیں، خصوصی منصوبہ بندی کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button