ایک ماہ کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نے امن و امان کے پیش نظر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 30 روز کے لیے ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے، بزرگ، خواتین، صحافی اور 12 سال سے کم عمر کے بچے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کراچی پولیس کی درخواست پر عائد کی گئی، کراچی پولیس نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ شہر میں دہشت گرد مذموم مقاصد کے لیے کارروائیاں کرسکتے ہیں لہذا

ایک مہینے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگائی جائے۔مذکورہ خط کے تناظر میں جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ حکومت اس سے مطمئن ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر کو روکنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے سی آر پی سی کی دفعہ 144 (6) کے تحت کراچی ڈویژن میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کے مہتمم اور وفاق المدرس العربیہ پاکستان کے مرکزی عہدے دار مولانا عادل ڈرائیور سمیت شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button