حکومت نے غریب عوام پر گیس بم گرادیا

اسلام آباد (نیو ڈیسک)ايل پی جی کی قيمت ميں ايک بار پھر 5 روپے اضافہ کرديا گيا، جس کے بعد صرف 10 روز ميں ایل پی جی 13 روپے مہنگی ہوئی۔ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، ایل پی جی مزید 5 روپے مہنگی کردی گئی۔ گزشتہ 10 روز کے دوران نرخ 13 روپے بڑھ چکے ہیں،

دو روز میں 10 روپے قیمت بڑھادی گئی۔مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی منظوری کے بغیر قیمت بڑھادی۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل 200 روپے مہنگا ہوگیا۔عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ایل پی جی کے شارٹ فال کا خدشہ ہے، موسم سرما میں یومیہ ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی قلت ہوسکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button