کورونا وائرس کے پھیلائومیں تیزی سے اضافہ، اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈائون کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) روزمرہ سرگرمیاں بحال ہونے کے 4 ہفتوں بعد ہی وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ’منی اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ نافذ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منی اسمارٹ لاک ڈاؤں کے نفاذ کا یہ فیصلہ اسلام آباد میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے باعث کیا گیا۔اس حوالے سے وزارت قومی صحت سروس (این ایچ ایس) کے جاری کیے جانے والے حکم میں بتایا گیا تھا کہ اتوار کی صبح سے دارالحکومت کی متعدد گلیوں کو بند کیا جائے گا۔مذکورہ حکم میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس (ڈی ایچ او) کی ٹیمز نے مختلف سیکٹرز کی نگرانی کی اور یہ مشاہدہ سے کیا کہ گلی نمبر 38، 44 ،45 ،46 ،47، 48 اور

سیکٹر جی 10/4 میں ساون روڈ کے علاقوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔حکم میں مزید بتایا گیا کہ یہی صورتحال آئی-8/2 میں گلی نمبر 25 اور 29 میں جبکہ جی-9/4 میں گلی نمبر 85 اور 89 میں بھی دیکھنے میں آئی، مزید یہ کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیمیں ان علاقوں میں سیمپلنگ کررہی ہیں تاکہ ان علاقوں کے رہائشیوں کو قرنطینہ کرکے کورونا کیسز کی تعداد کو مزید برھنے سے روکا جاسکے۔نیشنل ہیلتھ سروس کی ہدایت میں یہ تجویز دی گئی کہ ان گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرکے بند کردیا جائے گا، مزید یہ کہ نگرانی کرنے والی ٹیمیں دوسرے علاقوں میں بھی وسیع پیمانے پر نمونے لینے کا کام کریں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button